دہشت گرد امریکی فوج نے بحیرہ عمان میں ایک جہاز پر حملہ کردیا
دہشت گرد امریکی فوج کی مرکزی کمان سینٹکام نے اتوار کی صبح بحیرہ عمان ميں ایک تجارتی بحری جہاز کو ناکارہ بنادینے کا دعویٰ کیا ہے۔
سینٹکام نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ تجارتی بحری جہاز پر اس وقت حملہ کیا گیا جب اس کے عملے نے تسلسل کے ساتھ دی جانے والی وارننگ کو نظرانداز کرکے، ایران کا بحری محاصرہ توڑنے کی کوشش کی۔
سینٹکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایم وی ہوڈا نامی یہ بحری جہاز سینٹ کیٹس کے پرچم کے ساتھ آگے بڑھ رہا تھا کہ ایک امریکی فوجی طیارے نے اس کے پچھے حصے پر بمباری کردی۔



