آبنائے ہرمز کے مشرق میں ایک اور آئل ٹینکر آتش زدگی کا شکار
اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ نے بتایا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایرانی سیکورٹی فورسز کے انتباہ کو نظر انداز کرنے والا ایک اور آئل ٹینکر آتش زدگی کا شکار ہو گیا ہے۔
بحریہ نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے مشرقی علاقے سے حکم عدولی کر کے گزرنے والے ایک آئل ٹینکر میں آگ لگنے کے بعد بحریہ کی نگرانی کرنے والی ٹیموں نے اس کی شناخت کر لی۔
بحریہ نے بتایا کہ کچھ گھنٹے قبل اس کی نگراں ٹیموں نے آبنائے ہرمز کے مشرقی علاقے میں گشت اور نگرانی کے دوران ایک ایسے آئل ٹینکر کی نشاندہی کی جو ممنوعہ علاقے میں آتش زدگی کا شکار ہوا تھا۔
اس خلاف ورزی کرنے والے آئل ٹینکر نے اپنے ٹریکنگ سسٹم بند کر دیے تھے اور آبنائے ہرمز کے مشرقی علاقے میں ممنوعہ حدود سے گزرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ نے اعلان کیا کہ آبنائے ہرمز کا مشرقی علاقہ اس کے بہادر اہلکاروں کے مکمل کنٹرول اور نگرانی میں ہے۔



