ایران اور پاکستان نے معدنیات کے شعبے میں تعاون بڑھانے کی راہوں کا جائزہ لیا ہے
ایران کے ادارہ فروغ تجارت اور پاکستان کے محکمہ معدنیاتی ترقی کے سربراہوں کی ملاقات میں معدنیات کے شعبے میں تعاون بڑھانے کی راہوں کا جائزہ لیا گیا۔
ایران کے ادارہ فروغ تجارت کے سربراہ محمد علی دہقان دہنوی نے پاکستان کے معدنیاتی ترقی کے ادارے کے سربراہ اسد احمد سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان، تجارتی اور اقتصادی تعاون کے نئے مواقع پر تبادلۂ خیال کیا۔
اس ملاقات میں معدنیات کے شعبے میں دو جانبہ تعاون بڑھانے کی راہوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔
ایران کے ادارہ فروغ تجارت کے سربراہ دہقان دہنوی نے پاکستان کے ساتھ تجارت میں زیادہ سے زیادہ توسیع کے لئے تہران کی آمادگی کا اعلان کیا ۔
پاکستان کے معدنیاتی ترقی کے محکمے کے سربراہ اسد احمد نے بھی باہمی تجارتی اور اقتصادی روابط میں زیادہ سے زیادہ توسیع کا خیر مقدم کیا اور نئے اقتصادی شعبوں میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔



