خطے میں موجود عرب ذرائع نے سعودی دارالحکومت ریاض کے شمالی حصے پر یمنی فورسز کے ڈرون حملے کی اطلاع دی ہے۔
بعض خبر رساں ذرائع نے ریاض میں دھماکوں کی آوازیں سنے جانے کی بھی اطلاع دی ہے۔
ان اطلاعات کے مطابق، متعدد دھماکوں کی آوازوں سے شمالی ریاض لرز اٹھا۔
ان اطلاعات کے جواب میں، سعودی قیادت والے اتحاد کے ترجمان نے شمالی ریاض پر ڈرون حملے کی تصدیق کی۔
دریں اثنا، سعودی قیادت والے اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے دعویٰ کیا ہے کہ ریاض کے شمال میں تین ڈرونز کو روکا گیا ہے۔



