غزہ ثابت قدم ہے اور اس کے عوام ڈٹے ہوئے ہیں، اسلامی جہاد
فلسطینی مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد نےکہا ہےکہ آپریشن طوفان الاقصیٰ نے صیہونی حکومت کے سکیورٹی نظریےکی ناکامی کو بے نقاب کر دیا۔ اسرائیلی جرائم نے نہ صرف عرب دنیا میں اسرائیل کی ساکھ کو نقصان پہنچایا بلکہ ان معاشروں میں بھی اس کی شبیہ متاثر ہوئی جنہوں نے پہلے اسے تحفظ فراہم کر رکھا تھا۔
اسلامی جہادکے مطابق غزہ ثابت قدم ہے، اس کے عوام ڈٹے ہوئے ہیں اور مزاحمت ان کی نمائندگی کرتی ہے، مزاحمت زندہ اور سرگرم ہے۔



