◷

ایرانی مندوب: جنگ ایران نے شروع نہیں کی۔

6 اکتوبر 2026

اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مندوب نے بحرین کے ایلچی کے دعووں اور بیانات کے جواب میں اس بات پر زور دیا کہ جنگ ایران نے شروع نہیں کی۔

انہوں نے تہران کے خلاف حملے کے لیے اپنی سرزمین اور فضائی حدود فراہم کرنے کی بابت ایک بار پھر خبردار کیا۔

اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت کار علی کریمی مقام نے پیر کے روز یو این کی تیسری کمیٹی اجلاس میں بحرینی سفارت کار کے دعوے کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بحرین پس پردہ واقعات سے آنکھیں چراتے ہوئے انسانی حقوق کی باتیں کر رہا ہے۔  

اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ بحرین کوئی مظلوم فریق نہیں، کہا کہ منامہ نے ایران کے خلاف ایک غیر قانونی جنگ کے لیے اپنی سرزمین، فوجی اڈے اور فضائی حدود امریکہ کو فراہم کی تھی۔

ایرانی سفارت کار نے مزید کہا کہ بحرین ، جس نے اپنے پڑوسی کے خلاف غیر قانونی جنگ کے لیے امریکہ کو اپنی سرزمین فراہم کی، اب اس کے نتائج پر حیرت یا تعجب کا اظہار کیسے کر سکتا ہے۔

تیسری کمیٹی میں ایران کے نمائندے نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ایران نے جنگ شروع نہیں کی تھی بلکہ وہ خود حملے کا ہدف بنا تھا، کہا کہ تہران کا ردعمل حق دفاع کے تحت پوری طرح فطری اور قانونی تھا۔

ایرانی سفارت کار نے خبردار کیا کہ اگر خطے کے کسی بھی ملک کی سرزمین دوبارہ ایران کے خلاف حملے کے لیے استعمال کی گئی، تو اس کا جواب دیا جائے گا۔

بحرینی نمائندے سے مخاطب ہوتے ہوئے ایرانی مشن کے رکن نے کہا کہ "صرف دو راستے ہیں: یا تو ہم مل کر علاقائی سلامتی قائم کریں، یا پھر سب ہی بدامنی کا سامنا کریں۔”

ایرانی سفارت کار نے اس بات پر زور دیا کہ بحرین نے پہلے دوسرے راستے کا انتخاب کیا تھا، اور اگر وہ دوبارہ وہی انتخاب کرتا ہے تو اسے کسی اور طرح کے نتیجے کی توقع نہیں رکھنا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے