ایران کے بختیاری پہلوان میرزا زادہ نے ناگویا ایشین گیمز2026 ، ریسلنگ میں سونے کا پہلا تمغہ حاصل کرلیا جو ایرانی ٹیم کا سونے کا گیارھواں تمغہ ہے
جاپان کے شہر ناگویا میں جاری ایشین گیمز 2026 میں گریکو رومن کشتی میں 130 کلووزن کا فائنل مقابلہ ایرانی پہلوان امین میرزا زادہ نے جیت لیا ۔
ناگویا ایشین گیمز میں گریکو رومن کشتی کے 130 کلو وزن کے فائنل میں ایرانی پہلوان امین میرزا زادہ کا مقابلہ ازبکستان کے پہلوان سے رافائل سے ہو۔
یہ مقابلہ ایرانی پہلوان نے تین ایک سے جیت کر سونے کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔
یہ ناگویا ایشین گیمز میں، کشتی میں ایران کا پہلا اور ایرانی ٹیم کا گیارھواں سونے کا تمغہ ہے۔
امین میرزا زادہ نے اس سے ہانگژو ایشین گیمز میں بھی سونے کا تمغہ حاصل کیا تھا۔



