حماس کیخلاف جنگ ہار چکے ہیں، سابق اسرائیلی آرمی چیف کا اعتراف
اسرائیل کے سابق آرمی چیف دان ہالوتز نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل حماس کے خلاف جنگ ہار چکا ہے۔
اسرائیلی حکومت کیخلاف مظاہرے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فتح اسی وقت ہوسکتی ہے جب نیتن یاہو اقتدار سے استعفیٰ دے دیں۔
اسرائیلی چینل 14کے مطابق ان کی یہ گفتگو حیفہ میں جاری حکومت مخالف مظاہرے کے دوران ریکارڈ کرلی گئی جبکہ نوجوان شرکاء نے انہیں کھل کر داد دی