امریکی بدعہدی / ایران نے مذاکرات معطل کردیئے
قانونی اور بین الاقوامی امور میں ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے بتایا ہے کہ تکنیکی مذاکرات حالات کے سازگار ہونے اور تاریخ نیز جگہ کا تعین ہونے کے بعد ہوں گے اوررواں ہفتے میں ان مذکرات کا کوئی پروگرام طے نہیں ہوا ہے۔
ایران کے سینیئر مذاکرات کار کاظم غریب آبادی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس ہفتے ورکنگ گروہوں کی تکنیکی نشست کا کوئی پروگرام طے نہیں ہوا ہے۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا کہ معمول کے مطابق، فریق مقابل کی جانب سے مفاہمت کی پابندی اور دیگر امور پر قطر کے ساتھ تبادلہ خیال جاری ہے لیکن بعض میڈیا ذرائع کی اس خبر کی کہ تکنیکی مذاکرات دوحہ میں ہوں گے، تصدیق نہیں کی جاسکتی۔
انہوں نے کہا کہ تکنیکی مذکرات کا پہلا دور، حالات کے سازگار ہونے اور تاریخ اور جگہ پر اتفاق ہونے کے بعد، انجام پائے گا اور اس سلسلے میں، ثالث ملکوں کے توسط سے مشاورت جاری ہے۔