لیونل میسی کا نیا عالمی ریکارڈ
ارجنٹائن کے عالمی شہرت یافتہ فٹبال کھلاڑی لیونل میسی نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے دوران ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔
لیونل میسی اردن کے خلاف میچ میں گول کر کے فیفا ورلڈ کپ کے دوران مسلسل 7 میچوں میں گول کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
انہوں نے یہ نیا ریکارڈ قائم کر کے جسٹ فونٹین اور جائرز ینہو کا مسلسل 6 میچوں میں گول کرنے کا ریکارڈ توڑا۔ لیونل میسی نے 80 ویں منٹ میں فری کک پر شاندار گول کر کے ارجنٹائن کو 3-1 کی برتری اور جیت دلوائی۔
لیونل میسی نے 2022 میں نیدرلینڈز، کروشیا اور فرانس کے خلاف بھی گول کر کے ارجنٹائن کو عالمی چیمپئن بنایا تھا۔
2026 ورلڈ کپ میں لیونل میسی پہلے الجزائر کے خلاف ہیٹ ٹرک اور آسٹریا کے خلاف 2 گول کرچکے ہیں اور اب اردن کے خلاف گول کے بعد ورلڈکپ میں میسی کے مجموعی گولز کی تعداد 19 ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ فرانس کے جسٹ فونٹین نے 1958 جب کہ برازیل کے جائرزینہو نے 1970 میں مسلسل 6 میچوں میں گول کیے تھے۔