اسرائیلی طیاروں کی پروازیں ناقابل قبول ہیں:ایران

2.jpg

خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر نے خبردار کیا ہے کہ ہمسایہ ممالک کی فضائی حدود سے ایران کی جانب اسرائیلی فوجی طیاروں کی نقل و حرکت ایک خطرناک اقدام اور اسلامی جمہوریہ ایران کے لیے براہِ راست خطرہ تصور کی جائے گی۔

خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر نے خبردار کیا ہے کہ ہمسایہ ممالک کی فضائی حدود سے ایران کی جانب اسرائیلی فوجی طیاروں کی نقل و حرکت ایک خطرناک اقدام اور اسلامی جمہوریہ ایران کے لیے براہ راست خطرہ تصور کی جائے گی۔

جمعے کو جاری بیان میں ہیڈکوارٹر نے کہا کہ بعض پڑوسی ممالک کی فضائی حدود میں صہیونی حکومت کی فوج کے طیاروں کی موجودگی اور ایران کی سمت ان کی پروازوں کو تہران اپنی قومی سلامتی کے لیے خطرہ سمجھتا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اگر امریکہ اسرائیل کو روکنے اور اس کے اقدامات پر قابو پانے میں ناکام رہتا ہے تو ایران اپنے خلاف کسی بھی خطرے کو برداشت نہیں کرے گا اور ایسے خطرناک اقدامات کا جواب دینا اپنا جائز حق سمجھتا ہے۔

خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر نے زور دیا کہ ایران اپنی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہر ضروری اقدام اٹھانے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے