ایران کے بارے صلاح مشوروں کیلئے قطری وزیر خارجہ امریکہ پہنچ گئے

1-.jpg

1-.jpg

معروف امریکی ای مجلے ایکسیس (Axios) کہ جو جنگ اور مذاکرات کے حوالے سے ایران سے متعلق متضاد خبروں کی وجہ سے ان دنوں سخت تنقید کے نشانے پر ہے، نے دو باخبر ذرائع سے نقل کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو اور امریکی صدر کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکاف نے ہفتے کے روز میامی میں قطری وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ مذکورہ ذرائع کے مطابق یہ ملاقات ایران کے ساتھ جنگ ​​کے خاتمے کے لئے معاہدے تک پہنچنے کی کوششوں کے تحت انجام پائی۔

ایکسیس نے دعوی کیا کہ قطر دونوں فریقوں کے درمیان ثالثی میں مرکزی کردار ادا کر رہا ہے نیز یہ کہ قطر کی ثالثی پس پردہ سرگرم ہے جبکہ پاکستان 28 فروری کے روز جنگ شروع ہونے کے بعد سے واشنگٹن اور تہران کے درمیان باضابطہ ثالثی میں مشغول ہے۔ امریکی حکام کے مطابق وائٹ ہاؤس کا خیال ہے کہ قطر اور پاکستان، ایران کے ساتھ مذاکرات میں موثر کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ قطری وزیر خارجہ نے جمعے کے روز واشنگٹن میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے بھی ملاقات کی جس کے بعد محمد بن عبدالرحمن آل ثانی کی دوحہ واپسی طے تھی کہ میامی میں مذکورہ ملاقات شیڈول کر دی گئی نیز یہ کہ قطری وزیر خارجہ نے میامی میں اپنے قیام کے دوران ہی اپنے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان کے ساتھ بھی اس حوالے سے گفتگو کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے