یمنی ڈرونز کا اللد ایئرپورٹ (بن گوریون) پر حملہ

یمنی ڈرونز کا اللد ایئرپورٹ (بن گوریون) پر حملہ
🔸 یمن کی مسلح افواج نے دو خودکش ڈرون "یافا” کے ذریعے اسرائیل کے اللد ایئرپورٹ (بن گوریون) پر ایک فوجی آپریشن کیا۔
▪️ بریگیڈیئر جنرل یحیی سریع کے بیان کے مطابق، یہ آپریشن کامیابی سے اپنے ہدف تک پہنچا۔
انہوں نے کہا:
"جب حجاج کرام میدان عرفات میں وقوف کے لیے تیار ہو رہے ہیں تاکہ تسبیح و تحمید میں مشغول ہوں، اس وقت ہمارے اور ان کے بھائیوں کا خون غزہ میں بغیر کسی مدد یا محافظ کے بہایا جا رہا ہے۔ امت مسلمہ کے پاس اس قتلِ عام کو روکنے کی طاقت اور وسائل موجود ہیں، لیکن خاموشی اختیار کی جا رہی ہے۔”
▪️ بریگیڈیئر یحیی سریع نے مزید کہا:
"یمن، اللہ کی مدد سے، اپنی دینی، اخلاقی اور انسانی ذمہ داری کو مظلوم فلسطینی عوام کے حق میں اس وقت تک نبھاتا رہے گا جب تک جنگ اور محاصرہ غزہ میں ختم نہیں ہو جاتا۔ تمام اقوام اور حکومتوں کو بھی یہی فرض ادا کرنا چاہیے۔”
یہ کارروائی یمنی مسلح افواج کی جانب سے اسرائیلی اہداف پر 133ویں فضائی کارروائی ہے۔