یمن کی مکہ پر حملے کی دھمکی سے متعلق سعودی عرب کے دعوے کی تردید !

1405060401484736237979584

یمن نے مقدس شہر مکہ پر حملے کے خطرے سے متعلق سعودی عرب کے دعوے کی تردید کی ہے۔

سبا نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے ایک فوجی ذریعے نے سعودی حکومت کی جانب سے میڈیا میں مسلسل پھیلائے جانے والے ان من گھڑت الزامات کی مذمت کی جن میں یہ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ یمنی افواج شہرِ مکہ کے لیے خطرہ ہیں۔

اس ذریعے کا کہنا تھا کہ سعودی جارحین کی جانب سے ایسے بے بنیاد دعوے گزشتہ بارہ برسوں سے دہرائے جا رہے ہیں اور عالمی رائے عامہ کی نظر میں اب ان کی کوئی ساکھ باقی نہیں رہی۔

اس سے قبل، نیوز نیٹ ورکس نے سعودی عرب کے سول ڈیفنس کا حوالہ دیتے ہوئے مقدس شہر مکہ کے لیے خطرے کی وارننگ جاری کیے جانے کی اطلاع دی تھی۔

دریں اثنا، یمن کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ محمد عبدالسلام نے کہا ہے کہ سعودی حکومت نے حالیہ دنوں میں یمن پر 350 سے زائد فضائی حملے کیے ہیں، جن کے نتیجے میں عام شہریوں کا جانی نقصان ہوا اور نجی و عوامی املاک تباہ ہوئیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سعودی عرب، بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب میں خطرات کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے اور غلط معلومات فراہم کرنے کے ذریعے دنیا کو بلیک میل کرنے اور بین الاقوامی فریقین کو یمن میں اپنی بے سود مہم جوئی میں گھسیٹنے کی کوشش کر رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے