یمن کے وزیر دفاع کا بیان

یمن کے وزیر دفاع، سَرلشکر محمد ناصر العاطفی کا بیان:
- ہم دشمن کے خلاف مزید کشیدگی پیدا کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، جو محاصرے میں شدت اور دشمن کو زیادہ نقصان پہنچانے کا باعث بنے گا۔
- ہمارے پاس ابتکارِ عمل اور اسٹریٹجک بازدار قوت موجود ہے، جس کی مدد سے ہم دن رات میزائل اور ڈرون حملے کر سکتے ہیں اور دشمن کے گہرائی میں موجود اہداف کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔
- دشمن کے ساتھ جاری جنگ نے یمن کی فوجی صلاحیتوں کو ترقی دی ہے، جن میں زیادہ فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیار، زیادہ دقت، زیادہ تباہ کن اثرات اور جدید ٹیکنالوجی شامل ہے۔ یمنی مسلح افواج، فلسطینی گروہوں اور غزہ کے عوام کی عزت و مزاحمت کی جنگ میں مؤثر حمایت جاری رکھنے کے لیے آمادہ ہیں۔
- یمن نے امریکا کے حملوں کو ناکام بنایا، طیارہ بردار بحری جہازوں کی بالادستی کا خاتمہ کیا، اور جدید جنگوں کے ایک نئے باب کا آغاز کیا۔