یمن کا اسرائیل پہ ایک اور حملہ

فلسطین-2 میزائل: اسرائیلی دفاعی نظام کے لیے ایک نیا چیلنج
🔸 یمن کی مسلح افواج کے میزائل یونٹ نے ایک خصوصی فوجی کارروائی میں اللُد ایئرپورٹ (بن گوریون) کو فلسطین ۲ نامی مافوقالصوت بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا۔
▪️ بریگیڈیئر جنرل یحیی سریع کے بیان کے مطابق، یہ آپریشن اپنے ہدف تک کامیابی سے پہنچا، جس کے نتیجے میں لاکھوں صہیونی باشندے پناہ گاہوں کی طرف بھاگ گئے، ایئرپورٹ پر ٹریفک معطل ہوگئی، اور مسلسل دوسرے دن بھی ایک امریکی فوجی کارگو طیارہ اللُد ایئرپورٹ پر اترنے سے باز رہا۔
▪️ یمنی مسلح افواج نے اپنے بیان میں زور دے کر کہا کہ:
“ظالم دشمن کو فلسطینی عوام کے خلاف نسلکشی اور قتلِ عام کی سزا میں، یمن سے صرف میزائل اور ڈرون ہی ملیں گے۔
یمن نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ خاموش تماشائی نہیں بنے گا اور غزہ میں جاری مظالم، محاصرے اور نسلکشی پر خاموشی اختیار نہیں کرے گا۔”
یحیی سریع نے مزید کہا:
“ہم اللہ پر بھروسا کرتے ہوئے، اپنی فوجی کارروائیاں تیز اور وسیع کرتے رہیں گے، یہاں تک کہ غزہ پر حملے رک جائیں اور محاصرہ ختم ہو جائے۔”
یہ آپریشن یمنی مسلح افواج کی جانب سے اسرائیل کے خلاف 132ویں فضائی کارروائی تھی۔