اسپین نے اسرائیل کے ساتھ میزائل معاہدہ منسوخ کر دیا

📌 اسپین نے اسرائیل کے ساتھ میزائل معاہدہ منسوخ کر دیا
اسپین نے اسرائیل سے 287 ملین یورو مالیت کے ٹینک شکن میزائلوں کی خریداری کا معاہدہ منسوخ کر دیا ہے۔
یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سے غزہ میں اسرائیلی نسل کشی کا آغاز ہوا ہے، عوامی سطح پر اسپین میں متعدد بار اسرائیل کے خلاف اسلحہ جاتی بائیکاٹ کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
🔹 اس فیصلے کو اسپین میں عوامی دباؤ اور انسانی حقوق کی پامالیوں پر ردعمل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔