عمران خان نے کہا ہے کہ پارٹی تیاری کر لے تحریک کا اعلان کرنے لگا ہوں، علیمہ خان

بانی تحریک انصاف کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی نے کہا ہے کہ پارٹی تیاری کر لے تحریک کا اعلان کرنے لگا ہوں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ عدالتی احکامات کی مسلسل خلاف ورزی کی جا رہی ہے، بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے بھی بات نہیں کرائی جا رہی، بانی نے کہا یہ جو مرضی کر لیں، نہیں جھکوں گا۔
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی نے کہا ہے کہ پارٹی میں سب پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے، بانی نے کہا کہ جو افراد وکٹ کے دونوں اطراف کھیل رہے ہیں وہ بھی اپنا فیصلہ کرلیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے کیسز کو نہیں سنا جا رہا، 26ویں ترمیم کی وجہ سے ججز پریشر میں ہیں۔