عمر گل پاکستانی پیسرز کے دفاع میں سامنے آ گئے

2578676-umergul-1702706748-200-640x480.jpg

لاہور: بولنگ کوچ عمر گل پاکستانی پیسرز کے دفاع میں سامنے آ گئے۔پرتھ میں دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر میڈیا کانفرنس میں بولنگ کوچ عمر گل نے کہا کہ پاکستانی پیسرز نے مناسب اسپیڈ سے بولنگ کی، ٹیسٹ کرکٹ میں بولرز کی کوشش ہوتی ہے کہ پہلے ردھم حاصل کریں، پیسرز لمبے عرصے بعد طویل فارمیٹ کے میچ میں بولنگ کررہے ہیں، وائٹ بال سے آکر ریڈ بال میں بولنگ کرنا آسان نہیں ہوتا۔انھوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی ہمارے مین بولر ہیں، پیسر لمبے عرصے سے ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلے، ردھم میں آنے میں وقت لگے گا، ہمیں نئی گیند سے تھوڑی مشکل پیش آئی، پھر اچھا کم بیک کیا، دوسری نئی گیند بھی بہتر انداز میں استعمال کی، اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ حریف کی تمام 10وکٹیں حاصل کیں۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے