محمد بن سلمان اور بادشاہ اردن کی خیانت

انصاراللہ یمن کے رہنما محمد البخیتی: صہیونی حکومت کو ختم کرنا ہوگا / بن سلمان اور اردن کے بادشاہ نے فلسطین کا ساتھ چھوڑ دیا
انصاراللہ کی سیاسی کمیٹی کے سینئر رکن محمد البخیتی نے یمن کے چینل "الشبکہ الثالثہ” (چینل تھری) کے اسٹوڈیو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا:
"یمن میں سوائے چند سازشی عناصر کے، تمام لوگ اسرائیل کے خلاف آپریشنز کی حمایت کرتے ہیں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ:
"امریکہ کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ دو ارب مسلمانوں اور ان کے اقتصادی مفادات یا اسرائیل میں سے کسی ایک کو ترجیح دینا چاہتا ہے۔”
محمد البخیتی نے الزام عائد کیا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور اردن کے بادشاہ نے فلسطینی عوام کی حمایت سے دستبرداری اختیار کر لی ہے۔