احتجاجی دھرنے جاری رہیں گے: مجلس وحدت المسلمین

602464c9-d05d-4f3a-9c34-5969a3346ca1.jpg

602464c9-d05d-4f3a-9c34-5969a3346ca1.jpg

مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کا کہنا ہے کہ پاڑہ چنار کے مرکزی احتجاجی دھرنے سے اظہار یکجہتی کے لیے کراچی میں منعقد پر امن احتجاجی دھرنے جاری رییں گے۔ایم ڈبلیو ایم نے شہر کے مختلف مقامات پر دھرنوں پر ’ریاستی جبر‘ کی مذمت کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ عباس ٹاون میں پر امن احتجاج کرنے والی خواتین اور بچوں پر شیلنگ کی گئی اور انھیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا جو کہ نا قابل برداشت عمل ہے۔مجلس وحدت المسلمین کے رہنما علامہ حسن ظفر نقوی نے دعوی کیا ہے کہ شہر میں جاری تمام احتجاجی دھرنوں کے باوجود معمولات زندگی پر سکون طور پر جاری ہے۔انھوں نے الزام لگایا کہ سندھ حکومت کو شروع دن سے ہی ان کے پر امن احتجاج پر اعتراض ہے۔

گذشتہ رات بھی حکومتی وفد کو واضح کیا کہ ہمارا احتجاج سیاسی نہیں۔ایم ڈبلیو ایم کا کہنا ہے کہ پولیس کریک ڈاون کے خلاف پورے صوبے بھر میں دھرنے دیے جائیں گے۔خیال رہے کہ کئی روز سے کراچی کے مختلف مقامات پر پاڑہ چنار کی صورتحال کی خلاف دھرنے جاری ہیں۔دوسری جانب گذشتہ روز اہلسنت والجماعت کی جانب سے بھی کراچی کے مختلف مقامات پر دھرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔لسبیلہ چوک، شاہراہ فیصل اسٹار گیٹ، قیوم آباد چورنگی، مین ٹاور، کورنگی نمبر 5، اورنگی ٹاون اسلام چوک پر اہلسنت والجماعت کے دھرنے بھی جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے