یورپی یونین کا پاکستان کی فوجی عدالتوں سے 25 شہریوں کو سزا سنانے پر اظہارِ تشویش

2144062-749363980.jpg

یورپی یونین نے پاکستان میں فوجی عدالت کی جانب سے 25 شہریوں کو سزا سنائے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔اتوار کو یورپی یونین کے خارجہ امور کے ترجمان نے فوجی عدالت کے فیصلے کے حوالے سے جاری بیان میں کہا کہ ’ان فیصلوں کو پاکستان کے ان وعدوں کی خلاف ورزی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جو بین الاقوامی عہد برائے شہری و سیاسی حقوق (آئی سی سی پی آر) کے تحت کیے گئے ہیں۔بیان کے مطابق ’آئی سی سی پی آر کی شق 14 کے مطابق ہر شخص کو ایک ایسی عدالت میں عوامی اور منصفانہ ٹرائل کا حق حاصل ہے جو آزاد، غیرجانبدار اور قابل عدالت ہو اور جو مناسب اور مؤثر قانونی نمائندگی کا حق بھی رکھتی ہو۔‘
بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ’فوجداری کیس میں دیے گئے کسی بھی فیصلے کو عوام کے سامنے پیش کیا جانا چاہیے۔

بیان میں کے مطابق ’یورپی یونین کی جنرلائز سکیم آف پریفرنسز سے فائدہ اٹھانے والے ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے، جس نے رضاکارانہ طور پر ان 27 بین الاقوامی معاہدوں کو نافذ کرنے کا وعدہ کر رکھا ہے جن میں آئی سی سی پی آر بھی شامل ہے، جس سے پاکستان کو تجارتی مراعات ملتی ہیں اور اس کی اشیا کو یورپی منڈیوں تک رسائی ملتی ہے۔اس سے قبل ہی یورپی یونین کی جانب سے ملک میں مذہب کے نام پر شدت پسندی کا اظہار سامنے آ چکا ہے جس میں توہین مذہب کے قوانین اور جبری طور پر مذاہب کی تبدیلی کا خصوصی طور پر ذکر کیا گیا، جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کا نشانہ غریب اقلیتوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے