بلوچ نوجوان بالاچ کے قتل کا مقدمہ درج

2576080-turbat-1702144258-666-640x480.jpg

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے تربت میں جاں بحق ہونے والے نوجوان بالاچ کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بالاچ مولاچ بلوچ بخش کے قتل کا مقدمہ تربت سٹی پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا جس میں انسداد دہشت گردی فورس (سی ٹی ڈی) کو نامزد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بلوچ نوجوان کے قتل کیخلاف لواحقین کے لاش کے ہمراہ کئی روز تک دھرنا دیا تھا اور اُن کا الزام تھا کہ بالاچ کو حراست میں لینے کے بعد قتل کیا گیا۔

اعلیٰ حکام کی جانب سے یقین دہانی کے بعد اہل خانہ نے 7 روز بعد مقامی قبرستان میں نوجوان کی تدفین کی، میں لواحقین کے علاوہ دیگر افراد کی بڑی تعداد شریک ہوئی تھی

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے