وفاقی حکومت کا بانی پی ٹی آئی کے خلاف بڑی کارروائی شروع کرنےکا فیصلہ

13504_9207287_imrankhan_updates.jpg

وفاقی حکومت نےبانی پی ٹی آئی کے خلاف بڑی کارروائی شروع کرنےکا اصولی فیصلہ کر لیا۔بانی چیئرمین کےخلاف وفاقی حکومت کی خصوصی کمپلینٹ پرکارروائی کامنصوبہ تیارکیا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی کےخلاف پاکستان پینل کوڈ کے تحت فوجداری مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ان پرسوشل میڈیاکےذریعےلوگوں کوریاست اور ریاستی اداروں کےخلاف بغاوت پر اکسانےکے الزامات ہیں۔ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف انکوائری کی جس کے بعد کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ ہوا۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کےبعد انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں ان کا ٹرائل کرنے کا منصوبہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بانی تحریک انصاف کے خلاف کارروائی شروع کرنےکی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائےگی اور وزارت داخلہ کو وفاقی کابینہ کیلئے سمری تیار کرنےکا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔بانی چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف پاکستان پینل کوڈکے چیپٹر 6 اور 9 اے اور دیگر متعلقہ سیکشنز کے تحت کارروائی شروع کرنے کا پلان بنایا گیا ہے۔سی آر پی سی کے سیکشن 196کے تحت کمپلینٹ فائل کرنے اور مختلف جرائم پر ملزمان کے خلاف کارروائی کے لیے وفاقی کابینہ کی منظوری ضروری تقاضا ہوتا ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے