صہیونیوں کو اپنے زوال کا شدت سے احساس ہورہا ہے، جنرل موسوی

4502479.jpg

ایرانی آرمی کے سربراہ میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے کہا ہے کہ فلسطینی مقاومت نے طوفان الاقصی کے ذریعے خطے اور عالمی سطح پر طوفان برپا کردیا ہے جس کی زد میں آکر صہیونی حکومت کی بنیادیں متزلزل اور اس کا زوال شروع ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ نے غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کے باوجود بے شرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ابتدائی دن سے اسرائیل کا ساتھ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت طوفان الاقصی کے اثرات کو کم کرنے کی کوشش کررہی ہے لیکن فلسطینی مقاومت نے اس حکومت کی بنیاد کو نشانہ بنایا ہے۔ جنرل موسوی نے کہا کہ ہم خطے کے حالات اور واقعات کا مکمل جائزہ لے رہے ہیں اور ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے