"حزب اللہ "کا اسرائیلی وار منسٹری کے ہیڈ کوارٹرز پہ کامیاب ڈرون حملہ

6b8e2aac-5bc7-49dd-83bd-8f7e31c1a997.jpg

بیروت: لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے کامیاب حملہ کرتے ہوئے اسرائیل کی وار منسٹری کے ہیڈ کوارٹرز کو نشانہ بنا دیا۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے اپنے جاری بیان میں بتایا کہ اس نے اپنا پہلا کامیاب فضائی حملہ اسرائیل کے کریا فوجی اڈے پر کر دیا ہے۔حزب اللہ نے کہا کہ یہ اڈہ اسرائیلی وار منسٹری اور جنرل اسٹاف کے ساتھ ساتھ وار منجمنٹ کا کمرہ، فضائیہ کا کنٹرول روم اور نگرانی کی اتھارٹی کا ہیڈ کوارٹر تھا۔

مزاحمتی تنظیم نے دعویٰ کیا کہ اس نے ڈرون کے اسکواڈرن کے ساتھ حملہ کیا اور اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ایک اور بیان میں حزب اللہ نے بتایا کہ جنگجوؤں نے شمالی اسرائیل کے گاؤں ہنین میں واقع بیرکوں میں اسرائیل کی رامیم بٹالین کے ہیڈ کوارٹر پر دو الگ الگ حملے کیے۔واضح رہے کہ حزب اللہ کے حملوں پر اسرائیل نے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔گزشتہ روز حزب اللہ نے اسرائیل کے شہر نہریہ میں راکٹ حملے کیے تھے جس کے نتیجے میں 2 اسرائیلی ہلاک ہوگئے تھے۔

 

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے