ٹرمپ کی جیت پر حماس کا رد عمل
میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس نے امریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی شکست غزہ پر ان کے مجرمانہ مؤقف کی قیمت ہے۔حماس پولیٹیکل بیورو کے ممبر باسم نعیم نے کہا کہ صیہونی ریاست کی اندھی حمایت ختم ہونی چاہیے کیونکہ یہ حمایت ہمارے لوگوں کے مستقبل اور خطے کی قیمت پر آتی ہے۔حماس کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جوبائیڈن کی غلطی نہ دہراتے ہوئے امریکا کے نئے صدر کو غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو مسترد کرتے ہوئے خود امریکی برادری کی آوازوں کو سننا چاہیے۔
دوسری جانب ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ دوسری بار امریکا کے صدر منتخب ہوگئے ہیں وہ 277 الیکٹورل ووٹ لے کر حریف امیدوار کاملا ہیرس پر بھارتی برتری سے کامیاب ہوئے ہیں۔نومنتخب صدر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ کوئی نئی جنگ شروع نہیں کریں گے بلکہ دنیا میں جو جنگیں جاری ہیں، ان کو بھی ختم کروں گا۔ امریکا کو محفوظ، مضبوط اور خوشحال بنا کر دوبارہ عظیم ملک بناؤں گا۔یاد رہے کہ انتخابی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ متعدد بار مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن اور غزہ کی جنگ کے خاتمے کی بات کرچکے ہیں۔