بارودی دھماکے میں اسرائیلی یونٹ کے متعدد فوجی ہلاک، 3 ٹینک بھی تباہ، حزب اللہ

19_2024-638438830957990970-799.jpg

بیروت: حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے ایک یونٹ پر بارودی مواد سے حملہ کیا گیا جس میں متعدد فوجی ہلاک یا زخمی ہو گئے ہیں جبکہ 3 ٹینک بھی تباہ کر دیے ہیں۔حزب اللہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے 3 مرکاوا ٹینک گائیڈڈ میزائلوں سے تباہ کیے گئے ہیں۔

جبکہ لبنانی قصبے کفرکلا کے علاقے میں قائم اسرائیلی فوجیوں کی ایک پناہ گاہ کو بارودی دھماکے سے اڑا دیا گیا ہے جس کے نتیجے میں صیہونی فوجی یونٹ کے تمام فوجی ہلاک یا زخمی ہو گئے ہیں۔حزب اللہ کا مزید کہنا تھا کہ ادیسہ اور یارون کے علاقوں میں بھی اسرئیلی فوجیوں کو بھاری جانی نقصان پہنچایا ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے