رائٹرز: گزشتہ 24 گھنٹے میں آبنائے ہرمز سے 10 جہاز بھی نہیں گزر سکے

173046539

رائٹرز خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کی تعداد گھٹ کر 7 تک پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق، گزشتہ بدھ کو 11 جہاز آبنائے ہرمز سے گزر سکے تھے اور اب یہ تعداد مزید گھٹ کر 7 تک پہنچ چکی ہے۔

جہازرانی کی معلومات پر مشتمل Kpler کمپنی کی ویب سائٹ نے بتایا ہے کہ جمعرات کو گرینوچ کے وقت کے مطابق 03:06 منٹ تک مجموعی طور پر "پانامیکس” کمپنی کے 2 جہاز خلیج فارس سے آبنائے ہرمز میں داخل ہوئے جن میں سے ایک سامان سے خالی تھا اور دوسرا کھاد لے جا رہا تھا۔

اس دوران پانچ جہاز آبنائے ہرمز سے گزر کر خلیج فارس میں داخل ہوئے جو اناج لے جا رہے تھے۔

یاد رہے کہ 28 فروری سن 2026 کو ایران پر مسلط کردہ جنگ سے قبل، آبنائے ہرمز سے روزانہ 125 بڑے جہاز گزرا کرتے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے