قومی اسمبلی اجلاس جاری، ججز کی تعداد میں اضافے کا بل پیش کیا جائے گا

2701970-Nationalassemblypakistan-1725949951-306-640x480.jpg

اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس میں ججز کی تعداد میں اضافے کا بل پیش کیا جائے گا۔

اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت میں اسمبلی اجلاس شروع ہوا۔ 23 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ ججز کی تعداد 17 سے بڑھا کر 23 کرنے کا بل ایک بار پھر ایجنڈے میں شامل ہے۔

مسلم لیگ ن کے بیرسٹر دانیال چوہدری بل ایوان میں پیش کرینگے ۔ سپریم کورٹ ججز کی تعداد میں اضافے سے متعلق بل گزشتہ ہفتے مؤخر کیا گیا تھا۔

ایجنڈے میں قومی اسمبلی میں آئینی ترمیم پیش کرنے سے متعلق اسمبلی قواعد میں ترمیم بھی شامل ہے۔ پیپلز پارٹی کے سید نوید قمر قومی اسمبلی قواعد 119 میں ترمیم منظوری کیلئے ایوان میں پیش کرینگے۔

آئینی ترمیم پیش کرنے کی اجازت کیلئے کُل ارکان کی ایک چوتھائی تعداد اپنی نشستوں پر کھڑی ہوگی۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے