اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی میں سیاسی اثررسوخ استعمال کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی

2698783-imagex-1725517141-674-640x480.jpg

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(آئیسکو) کی انتظامیہ نے ادارے میں سیاسی اثر رسوخ استعمال کرنے والوں کو خبردار کردیا۔

سی ای او آئیسکوکی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ آئیسکو کے افسران اور اہلکار ترقی، تعیناتی، ٹرانسفر اور دیگر انتظامی امور کیلئے سیاسی دباؤ ڈلواتے ہیں۔آئیسکو انتظامیہ پر کمپنی کے اندرونی انتظامی معاملات کیلئے سیاسی دباؤ ڈلوانا خلاف قانون ہے۔

مراسلے میں خبردار کیا گیا ہے کہ آئندہ کسی افسر نے انتظامی معاملات کیلئے سیاسی دباؤ استعمال کیا تو اسکے خلاف ضابطے کی سخت کارروائی کی جائے گی۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے