غرب اردن میں غاصب صیہونی فوجیوں پر استقامتی محاذ کے مجاہدین کے کاری وار
حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے جمعے کی رات اعلان کیا ہے کہ اس کے مجاہدین نے شمالی غرب اردن کے شہر جنین کے مختلف علاقوں میں غاصب صیہونی فوجیوں سے سخت مقابلہ کیا اور ان پر کاری وار لگائے ہیں
القسام بریگیڈ کے مجاہدین نے جنین کیمپ میں داخل ہونے کے راستے میں چھاپہ مار صیہونی فوجیوں سے سخت مقابلہ کیا اور ان میں سے بہت سوں کو ہلاک اور زخمی کردیا۔
القسام بریگیڈ کے مجاہدین نے اسی طرح گھات لگاکے کی جانے والی ایک کارروائی میں صیہونی فوجیوں کی دو گاڑیوں پر طاقتور بموں سے حملہ کیا۔
دوسری طرف جہاد اسلامی فلسطین کے فوجی بازو القدس بريگیڈ کی جنین بٹالین نے مختلف سیکٹروں پر صیہونی فوج کے پیدل دستوں کا مقابلہ کیا اور ان کی پیشقدمی روک دی۔
القدس بریگیڈ کی جنین بٹالین کے مجاہدین نے اسی طرح مختلف علاقوں میں صیہونی فوج کے اسنائپروں کو براہ راست فائرنگ کا نشانہ بنایا ۔
جنین بٹالین کے مجاہدین نے اسی طرح حیفا روڈ پر ایک صیہونی فوجی گاڑی کے راستے میں بم کا دھماکہ کیا جس میں متعدد صیہونی فوجی زخمی ہوگئے۔