پی ٹی آئی کا ایک بار پھر چئیرمین پی اے سی امیدوار کا نام  تبدیل کرنے پر غور

2695767-ptiflagxx-1725091035-447-640x480.jpg

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) ایک بار پھر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ( پی اے سی) کے امیدوار کا نام تبدیل کرنے پر غور کررہی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چئیرمین کے لیے امیدوار کا نام تبدیل کرنے پر مشورہ شروع کردیا ہے۔ پارٹی کے کچھ اراکین شیخ وقاص اکرم کی جگہ کسی اور کو امیدوار نامزد کرنے کے حق میں ہیں۔ شیخ وقاص کی جگہ عامر ڈوگر کو چئیرمین پی اے سی کا امیدوار بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کا انتخاب 15 ستمبر کو ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے