ایران اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونی گفتگو، باہمی روابط میں توسیع پر زور

171363367.jpg

اسلامی جمہوریہ ایران اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ نے اقتصادی، سیاسی اور سیکورٹی سمیت سبھی میدانوں اور علاقائی مسائل میں تعاون بڑھانے پر زور دیا ہے

متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کو ٹیلیفون پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نئی ذمہ داریوں میں ان کی کامیابی کی آرزو کا اظہار کیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے اپنے نئے ایرانی ہم منصب کے ساتھ اس ٹیلیفونی گفتگو میں تہران اور ابو ظبی کے ساتھ باہمی روابط اور علاقائی امور میں تعاون بڑھانے کے بارے میں گفتگوکی۔

ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے بھی اس ٹیلیفونی گفتگو میں متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ ملنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کی کامیابی کی آرزو کا اظہار کیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ نے اس ٹیلیفونی گفتگو میں اقتصادی، سفارتی اور سیکورٹی کے امور نیز علاقائی مسائل میں باہمی مشاورتوں اور تبادلہ خیال کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے