نواک جوکووچ نے پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت لیا
سربیا سے تعلق رکھنے والے ٹینس اسٹار نواک جوکووچ نے مینز سنگل مقابلوں میں گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پیرس اولمپکس کے مینز سنگل ایونٹ کے فائنل میں سربیا سے تعلق رکھنے والے نواک جوکووچ نے اسپین کے کارلوس الکاراز کو 6-7، 6-7 سے شکست دیکر طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔
37 سالہ ٹینس اسٹار نے اولمپکس کی تاریخ میں پہلا گولڈ میڈل حاصل کیا اور مینز سنگلز کے چیمپئین بنے۔