بجلی کی بحالی کا عمل تیزی سے جاری ہے، ترجمان کے الیکٹرک

2679892-keoverbillingx-1722815554-738-640x480.jpg

کراچی: کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بارش کے پیش نظر حفاظتی بنیادوں پر منقطع کی گئی بجلی کی بحالی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق ایف سی ایریا زینت اسکوائر، لیاقت آباد نمبر 2, 3, اے اور بی ایریا، گلشن اقبال بلاک 4 اے، 11، 19 اور اورنگ آباد میں بجلی بحال کر دی گئ ہے۔

شانتی نگر، لیاقت آباد سی ایریا، مشرق سینٹر، اور سائٹ سپر ہائی وے سمیت ایف بی ایریا بلاک 12، 18، 19 اور 21 میں بھی بجلی بحال کر دی گئ ہے۔

کے الیکٹرک کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بجلی سے متعلق ایمرجنسی کی صورت میں 118 پر رابطہ کریں اور بجلی سے متعلق معلومات اور شکایات کیلئے سوشل میڈیا اور کے ای لائیو ایپ پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے