اب خطے میں اسٹریٹیجک توازن کبھی بھی صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں کے حق میں نہیں ہوگا، ترجمان وزارت خارجہ

171310390.jpg

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایکس پر لکھا ہے: فلسطینی علاقوں اور علاقائی سطح پر اسٹریٹجک توازن صیہونی حکومت اور اس کے خوابوں میں رہنے والے حامیوں کے حق میں کبھی نہیں ہو گا۔

ناصر کنعانی نے لکھا: غزہ پٹی میں صیہونیوں کے تازہ ترین جنگی جرائم میں، غزہ شہر کے شمال مغرب میں النصر اور حسن سلامہ اسکولوں پر بمباری کے نتیجے میں 25 سے زائد بے گھر فلسطینی شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوئے۔

انہوں نے واضح کیا: صیہونیوں کے خوفناک مظالم اور فلسطین میں جنگی جرائم اور نسل کشی نیز علاقائی سطح پر بزدلانہ قتل و غارت گری کے باوجود فلسطینی علاقوں اور علاقائی سطح پر اسٹریٹجک توازن کبھی بھی صیہونی حکومت اور اس کے وہم زدہ حامیوں کے حق میں نہیں ہوگا اوردنیا کی حریت پسند اقوام کے دلوں میں چھپا غصہ صیہونی مجرموں اور ان کے حامیوں کو تباہ کر دے گا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے