قوم دہشتگردی کے خلاف سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، وزیر داخلہ

2674368-mohsinnaqvipcbx-1721981804-327-640x480.jpg

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ قوم دہشت گردی کے خلاف سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے ہوشاب میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔ ہمیشہ کی طرح الرٹ رہتے ہوئے دہشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جرات کو سلام پیش کرتے ہیں۔ قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہوئی ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے