پشاور؛ ویزا فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث ٹریول ایجنسی کا مالک گرفتار
پشاور: انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل نے کارروائی کے دوران ویزا فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث ٹریول ایجنسی کے مالک کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل پشاور نے ویزا فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث ٹریول ایجنسی کے دفتر پر چھاپا مارا۔ تانگی روڈ چارسدہ پر کی گئی چھاپا مار کارروائی میں ٹریول ایجنسی کے مالک محمد صریر کو گرفتار کرلیا گیا۔
ملزم ویزا فراڈ میں ملوث پایا گیا ، جو بغیر لائسنس سادہ لوح شہریوں سے بیرون ملک ملازمت کے نام پر پاسپورٹ وصول کر رہا تھا ۔ چھاپا مار کارروائی میں ملزم سے 11 عدد پاکستانی پاسپورٹس برآمد کیے گئے ہیں، اس حوالے سے ملزم ایف آئی اے حکام کو مطمئن نہیں کر سکا۔