حافظ نعیم نے ڈی جی آئی ایس پی آر کو کیا جواب دیا؟
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ترجمان پاک فوج کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حافظم نعیم الرحمان نے کہا کہ عزم استحکام فوجی آپریشن نہیں ہے، حکومت مشاورت کے بعد اتفاق رائے سے فیصلے کرے تو کنفیوژن نہیں ہوگی۔
انہوں نے ترجمان افواج پاکستان کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کا یہ اصولی مؤقف ہے کہ فوجی آپریشن سے مسائل حل نہیں ہوتے، ملک کسی فوجی آپریشن کا متحمل نہیں ہوسکتا۔