سیاسی پناہ حاصل کرنے والے پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

passport-1.jpg

اسلام آباد: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بیرون ملک سیاسی پناہ حاصل کرنے والے پاکستانیوں کے پاسپورٹ کے اجراء کو معطل کرتے ہوئے 5 جون 2024 کا سرکلر واپس لے لیا۔

اسحاق ڈار نے یہ اعلان بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے اقدامات پر تبادلہ خیال کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

ڈپٹی وزیراعظم کو سیکریٹری داخلہ اور ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے اوورسیز پاکستانیوں کو بروقت پاسپورٹ جاری کرنے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

متعلقہ حکام نے نائب وزیر اعظم کو یقین دلایا کہ پاکستانی تارکین وطن کے پاسپورٹ ساٹھ روز کے اندر جاری کر دیئے جائیں گے۔

اس سے قبل پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈائریکٹوریٹ نے محسن نقوی کے حکم پر بیرون ملک مقیم پناہ گزینوں کو پاسپورٹ جاری کرنے پر پابندی عائد کردی تھی۔

اس کے مطابق بیرون ی ممالک میں پناہ کے متلاشی افراد کو پاسپورٹ جاری کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

اجلاس میں سیکرٹری خارجہ، سیکریٹری داخلہ، ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

وزارت داخلہ نے ایک خط میں کہا تھا کہ وہ تمام پاکستانی شہری جو کسی بھی بنیاد پر دوسرے ممالک میں پناہ حاصل کریں گے، انہیں پاکستانی پاسپورٹ جاری نہیں کیے جائیں گے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے