پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1100 پوائنٹس گرگیا

psx-3.jpg

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری روز کے دوران کے ایس ای 100 میں تقریبا 1400 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سہ پہر 3 بجکر 25 منٹ پر بینچ مارک انڈیکس 1156 پوائنٹس کمی کے بعد ساتھ 80,672.93 کی سطح پر منڈلا رہا تھا۔

آٹوموبائل اسمبلرز، کمرشل بینکوں، سیمنٹ، کھاد، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں اور او ایم سیز سمیت اہم شعبوں میں فروخت کا دباؤ دیکھا گیا۔

او جی ڈی سی، پی پی ایل، ایچ بی ایل، این بی پی اور ایم سی بی سمیت انڈیکس ہیوی اسٹاک میں مندی کا رجحان رہا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے