فلپائن میں 7۔6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

2665916-earthquakex-1720683059-344-640x480.jpg

منیلا: فلپائن میں 6 اعشاریہ 7 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق جمعرات کی صبح آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7۔6 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ فلپائن کے علاقے منداناؤ میں آیا۔ زلزلے کی زمین میں گہرائی 630 کلومیٹر تھی۔ زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

زلزلے سے کے باعث لوگ کھلی جگہوں پر نکل آئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں زلزلے کے آفٹرشاکس آ سکتے ہیں اس لیے لوگ احتیاط سے کام لیں۔ فلپائن پیسفک کے رنگ آف فائر میں واقع ہے اور یہاں زلزلے آتے رہتے ہیں۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے