وزیر پیٹرولیئم: ایران کی تیل کی پیداوار 36 لاکھ بیرل یومیہ  تک پہنچ گئی

171238167.jpg

وزیر پیٹرولیئم نے کہا ہے کہ تیل کی پیداوار 22 لاکھ بیرل یومیہ سے بڑھ کر 36 لاکھ بیرل یومیہ ہو گئی ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے پیٹرولیئم کے وزیر جواد اوجی نے بد 10 جولائی کو کا بینہ کے اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ 1 لاکھ بیرل تیل سے ملک کی سالانہ 2 اعشاریہ 8 ارب ڈالر کی آمدنی ہوتی ہے اور ہماری تیل کی پیداوار 22 لاکھ بیرل یومیہ سے بڑھ کر 36 لاکھ بیرل یومیہ تک پہنچ گئی ہے۔

انھوں نے تیل کی پیداوار کو بجٹ کا خسارہ روکنے اور حکومت کی آمدنی بڑھانے کا اہم ترین ذریعہ قرار دیا اور کہا کہ ہم تیل کی پیداوار اور ریفائنریوں کی گنجائش جتنی بڑھا سکیں، اتنی ہی زرمبادلہ کی آمدنی اور حکومت کی اقتصادی توانائی بھی بڑھتی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ وزارت پیٹرولیئم میں درجنوں ایکسپرٹ اور ماہرین موجود ہیں جنکی مہارت اور ذہانت سے کام لیا جارہا ہے اور تیل کی پیداوار میں یہ بڑا اضافہ اندرونی توانائيوں کی مرہون منت ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے