غزہ میں تقریباً 20 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں: فلسطینی ہلال احمر

171266554.jpg

فلسطین ہلال احمر سوسائٹی کے ترجمان نے غزہ کی پٹی میں تقریباً 20 لاکھ افراد کے مسلسل بے گھر ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

فلسطین ہلال احمر سوسائٹی کے ترجمان نبیل فرسخ نے سوشل نیٹ ورک ایکس پر ایک پیغام میں لکھا ہے کہ "غزہ میں کوئی بھی جگہ بھی محفوظ نہیں ہے اور لوگوں کے نکلنے کا کوئی راستہ نہیں ہے، یہاں تک کہ بیمار یا زخمی لوگوں کے لیے بھی کوئی انتظام نہیں۔ ”

انہوں نے کہا کہ غزہ میں موجود خاندان ناکافی امداد پر انحصار کر رہے ہیں، اور جہاں خوراک اور پانی تک رسائی کا فقدان ہے، وہاں بھیڑ بھاڑ کی وجہ سے صحت کے خطرات بھی بڑھ گئے ہیں۔

اس سلسلے میں غزہ میں ریڈ کراس کے ترجمان ہشام مہنا نے بھی غزہ تک ادویات اور خوراک پہنچانے کے لیے فوری بین الاقوامی مداخلت کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا: رفح میں اسرائیل جارحیت کی وجہ سے ہمارے طبی امداد اور خوراک کی ترسیل میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

فلسطینی ہلال احمر: غزہ میں تقریباً 20 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

انہوں نے غزہ کی پٹی میں شہریوں کے تحفظ کے حوالے سے بین الاقوامی قوانین اور ضابطوں کی پاسداری کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے