حکومت نے آئی ایم ایف کو خوش کرنے کیلئے عوام پر ایک اور بجلی بم گرادیا

Electricity-1.jpg

حکومت نے مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے زندگی مزید مشکل بناتے ہوئے آئی ایم ایف کو خوش کرنے کیلئے بجلی مزید مہنگی کردی۔

رپورٹس کے مطابق بجلی کی قیمت میں 3 روپے 32 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا گیا ہے، اس اضافے کا اطلاق رواں ماہ کے بلوں پر ہوگا۔

بجلی کی قیمت میں اضافہ ماہانہ فیو ل پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، نینشل الیکٹرک پاور ریگولیٹتری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے۔

قبل ازیں گزشتہ روز نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 5.72 روپے فی یونٹ اضافے کا فیصلہ حکومت کو بھجوایا تھا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے