رہبر انقلاب اسلامی نے ووٹ ڈالا/ صدارتی الیکشن کے دوسرے دور کے لئے ووٹنگ شروع

171241663.jpg

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے: ان شاء اللہ ہمارے پیارے عوام ووٹ دیں گے اور سب سے بہتر امیدوار کو منتخب کریں گے۔

رہبر انقلاب آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے جمعہ کے روز صدارتی انتخابات کے دوسرے دور کے لئے اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد فرمایا: خدا کا شکر ہے اچھا دن ہے، عوام کی شرکت کا دن، عوام کی شراکت کا دن، ملک کے ایک اہم کام میں عوام کے سرگرم ہونے کا دن ہے یعنی انتخابات کا دن ہے، میں نے سنا ہے کہ عوام میں جوش و جذبہ پہلے دور سے زیادہ ہے خدا کرے ایسا ہی ہو اور اگر ایسا ہو تو یہ خوشی کی بات ہے۔

انہوں نے کہا: ان شاء اللہ ہمارے عوام ووٹ دیں گے اور بہترین امیدوار کا انتخاب کرنے میں کامیاب ہوں گے اور اس مرحلے میں فیصلہ کرنے کے لئے ان کا عزم کافی مضبوط ہونا چاہیے اور ان شاء اللہ کل ہمارے ملک کو نیا صدر مل جائے گا۔

رہبر انقلاب نے زور دیا: خداوند عالم ان شاء اللہ ہماری قوم اور ملک کو کامیاب اور آباد کرے گا اور ان تمام لوگوں پر لطف و کرم کرے گا جو اس راہ میں زحمت کر رہے ہيں۔

ایران میں چودہویں صدارتی انتخابات کا انعقاد گزشتہ جمعے کو ہوا تھا جس میں مسعود پزشکیان، سعید جلیلی، محمد باقر قالیباف اور مصطفی پور محمدی صدارتی عہدے کے امیدوار تھے تاہم کسی بھی امیدوار کو ضروری ووٹ نہيں ملے جس کی وجہ سے انتخابات دوسرے مرحلے میں منعقد ہو رہے ہیں اور اب سب سے زيادہ ووٹ حاصل کرنے والے پہلے دو امیدواروں پزشکیان اور جلیلی میں مقابلہ ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے