صیہونی فوجی اہداف پر حزب اللہ کے حملے جاری

171221419.jpg

حزب اللہ نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے فوجی اہداف پر حملے کئے ہیں

حزب اللہ نے ایک بیان جاری کرے اعلان کیا ہے کہ المنارہ اور مرگلیوت نامی صیہونی کالونیوں کے درمیان واقع غاصب صیہونی حکومت کے ایک فوجی مرکز پر حملہ کیا گیا ہے۔

حزب اللہ نے ایک اور بیان میں بتایا ہے کہ اس تنظیم کے مجاہدین نے کفرشوبا کی پہاڑیوں پر السماقہ فوجی اڈے میں صیہونی فوجیوں کے جمع ہونے کے ایک مرکز کو مارٹر توپوں سے نشانہ بنایا ہے۔

الجزیزہ نے بھی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ الجلیل علیا میں حزب اللہ کے حملے کے بعد خطرے کے سائرن بج اٹھے۔

قابل ذکر ہے کہ سات اکتوبر 2023 کے آپریشن طوفان الاقصی کے بعد جب غاصب صیہونی حکومت نے غزہ کے مظلوم عوام پر وسیع حملے شروع کئے تو حزب اللہ لبنان نے غزہ پر حملوں کا زور توڑنے کی غرض سے شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوجی مراکز پر حملے شروع کردیئے ۔

حزب اللہ لبنان کے وسیع میزائلی اور راکٹی حملوں نیز گولہ باریوں کے نتیجے میں شمالی مقبوضہ فلسطین کے وسیع علاقے میں صیہونی کالونیاں خالی ہوگئيں اور بہت سے غیر قانونی صیہونی کالونیوں کے آبادکاروں نے اعلان کیا ہے کہ وہ جنگ ختم ہونے کے بعد بھی ان کالونیوں میں واپس نہیں جائيں گے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے