سپر ایٹ راؤنڈ؛ جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

2656062-sa-1719202574-437-640x480.jpg

نارتھ ساؤنڈ اینٹیگا: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں جنوبی افریقا نے ویسٹ انڈیز کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

جنوبی افریقا نے ہدف کے تعاقب میں 10 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 89 رنز بنا لیے ہیں۔

جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی پہلی وکٹ دو رنز پر گری جب شائے ہوپ کوئی رن بنائے بنا پویلین لوٹ گئے، کائل میئرز نے 35 رنز بنائے، نکولس پورن کی اننگز صرف ایک رن تک ہی محدود رہی۔

روسٹن چیس نے شاندار نصف سنچری بنا کر ٹیم کو اسکور کو رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا، روسٹن کی 42 گیندوں پر 52 رنز کی اننگز میں 2 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔ آندرے رسل 15 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے شمس تبریزی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ، مارکو جینسن، ایڈم مارکرم، کیشو مہاراج اور رباڈا کے حصے میں ایک،ایک وکٹ آئی

میگا ایونٹ کا 50 واں میچ سر ویوین رچرڈز کرکٹ اسٹیڈیم نارتھ ساؤنڈ اینٹیگا میں کھیلا جا رہا ہے، دونوں ٹیموں کے لیے یہ میچ کوارٹر فائنل کی صورت اختیار کر چکا ہے۔

اسکواڈ:

ویسٹ انڈیز: کائل میئرز، شائے ہوپ، نکولس پورن، روسٹن چیس، رؤمن پاول (کپتان)، شیرفین ردر فورڈ، آندرے رسل، عقیل حسین، الزاری جوزف، گڈاکیش موتی، عبید موکائے

جنوبی افریقا: ریزا ہینڈرکس، کوئنٹن ڈی کوک، ایڈم مارکرم، ہینرچ کلاسن، ڈیوڈ ملر، ٹرسٹن اسٹبز، مارکو جینسن، کیشو مہاراج، کاگیسو رباڈا، اینرچ نورٹجے، تبریز شمسی

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے