آئندہ بجٹ کا حجم 16500 ارب روپے مقرر کیے جانیکا امکان
اسلام آباد: وفاق کی جانب سے آئندہ مالی سال 2024-25 کے بجٹ کا حجم 16500ارب روپے مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2024-25 کے بجٹ کا حجم 16500ارب روپے جبکہ مالیاتی خسارے کا ہدف 9000 ارب روپے اور ٹیکس وصولیوں کا ہدف گیارہ ہزار ارب روپے مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔